دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری ، پاک فوج کا کونسا نمبر ؟

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی مشہور ویب سائٹ گلوبل فائر پاور نے دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری کردی۔ یہ فہرست مذکورہ ملک کے 60 عناصر کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔ان عوامل میں جغرافیائی اہمیت، فوجی یونٹوں کی تعداد اور معاشی حالات شامل ہیں۔ ان عناصر کی مدد سے دنیا کی طاقتور ترین افواج کا انڈیکس ریٹ تیار کیا جاتا ہے۔اس سال جاری ہونے والی فہرست میں پاک فوج دنیا کی 145 طاقتور ترین افواج میں نویں نمبر پر ہے۔ پاک فوج کی انڈیکس ریٹنگ 0.1711 ہے۔

فہرست میں امریکہ 0.0699 کی انڈیکس ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جب کہ روس دوسرے اور چین بالترتیب 0.0702 اور 0.0706 کی انڈیکس ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔اس انڈیکس میں بھارت اور جنوبی کوریا چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ برطانیہ، جاپان اور ترکی بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ اٹلی دسویں نمبر پر ہے۔گلوبل فائر پاور کے مطابق کمزور ترین قوتوں میں بھوٹان، مالڈووا اور سریینیم شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com