لانگ مارچ انقلاب نہیں مرضی کے آرمی چیف کیلئے ہے ،نواز شریف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کے لیے نہیں بلکہ اپنی مرضی کے آرمی چیف کی تقرری کے لیے ہے۔

ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نے لکھا کہ لوگوں نے عمران خان کا انقلاب ان کے 4 سالہ دور میں دیکھا ہے اور یہ لانگ مارچ انقلاب کے لیے نہیں بلکہ اپنی مرضی کے آرمی چیف کی تقرری کے لیے ہے۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنے والے عمران خان غیر ملکی فنڈنگ، توشہ خانہ کیسز کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ خود تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com