اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق منصوبے پر کوششیں تیز کرے انہو ں نے کہا کہ حماس جنگ بندی کے منصوبے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ جلد ہونے کا امکان نہیں ہے ، غزہ میں جنگ بندی ترک نہیں ہوئی لیکن یہ بہت مشکل ہو گا. حماس جنگ بندی کے منصوبے پر عمل درآمد اور غزہ میں قیدیوں کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ جنگ بندی کیلئے کے مذاکرات اہم مراحل میں داخل ، امریکہ کا دعوی
امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک منصوبہ اور تجاویز پیش کی ہیں جنہیں سلامتی کونسل، جی 7 اور اسرائیل نے منظور کیا تھا لیکن حماس نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔دوسری جانب اسرائیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک حماس امریکی صدر کے پیش کردہ جنگ بندی کے منصوبے کو قبول نہیں کرتی، اسرائیل جنگ بندی کے مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا۔