اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی میڈیا کے مطابق لیسٹر اسکوائر میں ماں بیٹی پر چاقو سے حملے کے بعد مسلمان ہیرو سیکیورٹی گارڈ عبداللہ کی بروقت کارروائی کی بدولت حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا کے مطابق حملے کی جگہ پر موجود ایک اسٹور کے سیکیورٹی گارڈ عبداللہ نے بتایا کہ چیخیں سن کر وہ فوراً اسٹور سے باہر آیا، حملہ آور پر جھپٹا جس نے لڑکی پر حملہ کیا اور اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے چھلانگ لگا کر ملزم کو زمین پر گرایا اور ٹھوکر کھا کر چھری لے گئے، اسی وقت پولیس بھی آگئی اور ملزم کو پکڑ لیا۔
سیکیورٹی گارڈ عبداللہ کا کہنا تھا کہ میں نے ایک شخص کو لڑکی پر چاقو سے حملہ کرتے دیکھا، اس وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ لڑکی اپنے گھر والوں کے ساتھ ہے یا اکیلی، تاہم بچی کی حفاظت میری ذمہ داری تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والی ماں بیٹی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں تاہم بچی شدید زخمی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعہ دہشت گردی کا نہیں، تاہم اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا حملہ آور مقتول کی ماں بیٹی کو پہلے جانتا تھا۔