190
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان پنجاب انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر آج دوبارہ سماعت کرے گی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان پنجاب انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر آج دوبارہ سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ دوپہر 12 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ کا حصہ ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل سوجیل سواتی آج بھی دلائل جاری رکھیں گے جب کہ وفاقی حکومت، نگران پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن نے اپنے جوابات جمع کرادئیے
سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم دیا تھا، 14 مئی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ عدالتی حکم کے باوجود وفاقی حکومت نے اربوں روپے کے فنڈز فراہم نہیں کئے۔ .
وفاق اور الیکشن کمیشن پنجاب انتخابات پر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ کر سکے۔