عامر خان سے متعلق بھارت کے میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا، چہ میگوئیاں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے باکس آفس پر اپنی فلم ‘لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد اپنے شوبز کیریئر سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا لیکن اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار اپنی بلاک بسٹر فلم ‘گجنی میں واپسی کریں گے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان گزشتہ کئی ماہ سے حیدرآباد کے گیتھا آرٹس میں فلم پروجیکٹ کے پروڈیوسر ایلو اروند کے ساتھ سیکوئل کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

عامر خان کی جانب سے ابھی تک اس پروجیکٹ کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن ذرائع کے مطابق اداکار اور پروڈیوسر دونوں نے کئی پروجیکٹس پر بات چیت کی ہے اور وہ ایک ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
ذرائع کے مطابق عامر خان اور اروند ‘گجنی 2’ پر کام کر رہے ہیں اور نئی فلم سنجے سنگھانیہ کی کہانی کو آگے لے جائے گی، فلم کا سکرپٹ فائنل کیا جا رہا ہے اور حتمی اعلان آئندہ چند ماہ میں کر دیا جائے گا۔
اداکار کے قریبی ذرائع نے بھی عامر خان کی اروند سے ملاقات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دونوں نے کئی پروجیکٹس پر بات چیت کی ہے اور وہ ایک ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com