میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو صحت مند قرار دے دیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )میڈیکل بورڈ نے نیب کی حراست میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو صحت مند قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان تاج کی سربراہی میں پمز ہسپتال کے پانچ ڈاکٹروں اور پولی کلینک کے دو ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ڈاکٹروں سے کسی قسم کی تکلیف کی شکایت نہیں کی، عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول، نبض نارمل ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا ایک سے زائد مرتبہ طبی معائنہ کیا گیا، عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کے خون کا سی پی، ایل پی، آر ایف ٹی، ایل ایف ٹی کیا گیا، ڈاکٹروں کی سفارش پر عمران خان سے خون اور پیشاب کے نمونے بھی لیے گئے، ڈاکٹروں کی سفارش پر عمران خان کے ایکسرے بھی کیے گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com