وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات آج ہوگی 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیمی رئیسی کے درمیان غیر رسمی ملاقات آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات آج بلوچستان کے علاقے پشین میں ہوگی، شہباز شریف ایران سے 110 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے منصوبے کا مشترکہ افتتاح کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور ابراہیم رئیسی ایران پاکستان بارڈر مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں، مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھولی گئی ہے جب کہ دو مارکیٹیں کھولنے کا کام جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔