صدرسے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، اہم مشاورت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی بن کر صرف پاکستان کا ہی سوچنا ہے، سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، صورتحال کے تحت فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی، سابق وفاقی وزیر مونس الہی اور ایم این اے حسین الہی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیاستدان سیاسی تقسیم ختم کر کے عوام کوریلیف دیں، صدر مملکت

چودھری پرویز الہی نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا، صوبے کے عوام کے ریلیف کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریف کیا اور معیشت کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ چند ماہ کے اندر ہی وفاقی حکومت پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے کئی برس پیچھے لے گئی ہے معیشت روز بروز گر رہی ہے اور یہ اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں

حکومت اور صدر کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

وفاق پر مسلط نااہل ٹولہ صرف اپنی سیاست بچانے میں لگا ہوا ہے، آج ریاست بچانے کا سوال جوسب سے پہلے ہے، موجودہ حالات میں سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، پنجاب کی وزارت اعلی عمران خان کی امانت ہے۔

اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ پاک وطن ہم سے اتحاد، یگانگت اور سیاسی رواداری کا تقاضا کر رہا ہے، معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، اللہ تعالی سے پوری امید ہے کہ پاکستان کیلئے بہتر راستہ نکل آئے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com