اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیووز)صدر اور گورنر سندھ کی ملاقات -صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بدھ کو گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے سندھ میں وفاقی فنڈ سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں، سیلاب متاثرین کی بحالی اور سیلاب سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا
گورنر سندھ نے صدر مملکت کو مختلف مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
صدر مملکت نے گورنر سندھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔