103
ایوان صدر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں رؤف حسن اور عمیر نیازی نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں صدر کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی اطلاع دی گئی.
پی ٹی آئی کے وفد نے انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے صدر کو پارٹی کے موقف سے آگاہ کیا اور موقف اختیار کیا کہ گرفتاریوں کے باوجود انتخابات کامیاب ہوئے.
پی ٹی آئی کے وفد نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عوام نے عام انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا.