233
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی اسمبلی کا اجلاس آج 3 بجے ہوگا، اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ایجنڈے میں افغانستان بارڈر سے ادویات کی اسمگلنگ پر توجہ مبذول کرانے کا نوٹس شامل ہے
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ تبدیل کر لیا
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی بل 2022 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ٹریڈ مارکس ترمیمی بل 2023 بھی ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، اس کے علاوہ سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر پر توجہ مبذول کرانے کا نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔