قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، 24 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، جس کے لیے 24 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی بل 2022 قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا جس میں ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے کی جانب توجہ مبذول کرائی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان سول ایوی ایشن بل 2022، گیس چوری اور ریکوری ترمیمی بل 2023، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ترمیمی بل 2023 اور پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل 2023 بھی پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ری آرگنائزیشن بل 2023، دی گنز اینڈ کنٹری کلب ترمیمی بل 2023، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023 بھی ایوان کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔
ایجنڈے کے مطابق آرکائیو میٹریل پروٹیکشن اینڈ ایکسپورٹ کنٹرول ترمیمی بل 2023، نیشنل آرکائیوز ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کیا جائے گا جبکہ سائرہ بانو زکوٰۃ اور عشر ترمیمی بل 2023 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca