اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکراتی عمل پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہا ئوس میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابق صدر آصف علی زرداری، قمر زمان کائرہ، خالد مگسی، سردار ایاز صادق، خالد مقبول صدیقی، طارق بشیر چیمہ، آغا حسن بلوچ، سالک چوہدری، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود، دیگر اتحادی رہنما ئوں، وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل آف پاکستان نے شرکت کی۔
ملاقات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ایم کیو ایم کے مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کو الیکشن فنڈز کی ڈیڈ لائن سے متعلق کیس پر بھی بریفنگ دی۔
وزیراعظم آج شام 7 بجے تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں عید ملن عشائیہ بھی دیں گے۔