نگران وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی بلوں سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے زائد بلوں سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تاہم 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں عوام کو فوری ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی کے زائد بلوں کا معاملہ،نگر ان وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کل ہنگامی اجلاس بلا لیا 

اب بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا، جس میں جولائی کے زائد بلوں کے معاملے پر صوبائی وزرائے اعلیٰ سے تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بجلی بل کی مد میں عوام کو فوری ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کی تجاویز طلب کرلی ہیں۔ گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس میں کہا گیا کہ یہ ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو اور بیوروکریٹس اور وزیراعظم اپنے ٹیکسوں پر مفت بجلی استعمال کریں۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ نگران حکومت جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے ملک کو نقصان پہنچے بلکہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جن سے قومی خزانے پر بوجھ نہ پڑے اور صارفین کو سہولت میسر ہو۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com