161
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سینیٹ کے اجلاس میں معمول کا ایجنڈا معطل کردیا گیا اور ترکی، شام اور لبنان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر مسلم ممالک سے اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔
قرارداد سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پیش کی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان بالا زلزلے سے ہونے والے نقصان پر ترکی کے عوام اور قیادت سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ترکی کا بھرپور ساتھ دیںگے
واضح رہے کہ ترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے اب تک .ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بھی بن چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔