پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید سردی،پارہ منفی 11 تک گر گیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیز)ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے، شدید سردی اور برفباری کے باعث پارہ منفی 11 تک گر گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی گیارہ رہا۔
اسی طرح سکردو میں درجہ حرارت منفی 9، زیارت میں منفی 8، کوئٹہ، گلگت بلتستان میں منفی 7، ستور اور دالبندین میں منفی 6 تک گر گیا۔
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے جس کے باعث متعدد مقامات پر موٹر ویز بند کردی گئی ہیں۔
موٹروے ایم ون برہان انٹر چینج سے پشاور تک بند ہے جبکہ موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے خانقاہ ڈوگراں تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم تھری پر فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک بند ہے، ایم 11 محمود بوٹی سے سمبڑیال تک دھند کے باعث بند ہے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا