186
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے پارہ چڑھنا شروع ہو جائے گا، 24 جون کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام دھوپ میں نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بزرگ اور بچے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک براہ راست دھوپ میں نہ نکلیں۔