آئندہ چند دنوں کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران پنجاب اور پہاڑی علاقوں میں موسمی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ اطلاع کے مطابق آج رات مغربی علاقوں سے ایک بارش لانے والا سسٹم ملک میں داخل ہو جائے گا، جس کے اثرات 30 دسمبر سے 2 جنوری تک محسوس کیے جائیں گے۔ ملک کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، اور اس کے ساتھ سرد موسم مزید شدت اختیار کرے گا۔

پنجاب کے پہاڑی علاقوں، خصوصاً مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ برف باری کی توقع ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں 31 دسمبر سے یکم جنوری کے درمیان بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ بارش کے نتیجے میں خشک موسم کی بیماریوں جیسے نزلہ، زکام اور کھانسی میں کمی آئے گی۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی اپنے جاری الرٹ میں بتایا ہے کہ 30 دسمبر سے 2 جنوری تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کے امکانات ہیں۔ خاص طور پر راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں شدید موسمی سرگرمیاں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مری کے سیاح احتیاطی اقدامات کریں۔ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے فوگ اور دھند سے بچاؤ کے لیے ماسک کے استعمال، فوگ لائیٹس کے ساتھ گاڑی چلانے اور ہنگامی صورت حال میں ہیلپ لائن 1129 سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے اس بات پر زور دیا کہ شہری تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور موسمی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں