اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 37، اسلام آباد میں 36، مظفرآباد میں 35، کوئٹہ میں 33، گلگت میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو داڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ضلع مٹیاری میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے۔
گرمی سے بچنے کے لیے شہری ٹھنڈے میٹھے مشروبات پی رہے ہیں۔
دادو، جیکب آباد، سکھر، روہڑی اور سکرنڈ میں درجہ حرارت 44، نواب شاہ، سبی 43 ڈگری، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان 40، لاہور، پشاور، سرگودھا، اٹک اور ساہیوال میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرم، خشک موسم اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔