محکمہ موسمیات کی کل سے ملک بھر میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔بارشوں کا یہ سلسلہ 27 اگست تک جاری رہے گا جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست کو بحیرہ عرب سے مون سون اور مغربی ہوائیں پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 ​​سے 27 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، قصور، شیخوپورہ، چترال میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اور 26 اگست کو ڈی جی خان، راجن پور، ژوب، قلات اور خضدار میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
بارشوں کے باعث 23 سے 26 اگست تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com