اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )موجودہ حکومت نے پیر کو منی بجٹ کے ذریعے 70 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کر دیئے۔
صدارتی آرڈیننس کے مطابق تاجروں کے بجلی کے بلوں پر 7.5 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے، 20 ہزار سے کم کے بجلی کے بلوں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس اور 20 ہزار سے کم کے بلوں پر 7.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ 20 ہزار سے زائد کا بل آنے کی صورت میں تاجر ایک فیصد سیلز ٹیکس ہوگا، اس اقدام سے حکومت کو تقریباً 27 ارب روپے ٹیکس وصول ہونے کا امکان ہے۔
منی بجٹ کے ذریعے درآمدی گاڑیوں بشمول لیموزین، اسپورٹس گاڑیوں اور پک اپ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں اضافہ کیا گیا ہے۔ درآمدی گاڑیوں پر ایف ای ڈی ریٹ بڑھانے سے حکومت کو 14 ارب روپے تک کا فائدہ ہوگا۔
دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ یا سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی امپورٹڈ گاڑیوں پر ایف ای ڈی کی شرح میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
ٹائر ون 1000 سگریٹ پر ٹیکس بڑھا کر 6500 ملین روپے کر دیا گیا ہے جب کہ بجٹ میں غلطی سے عائد سفارت کاروں پر انکم ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔