150
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں سربمہر رپورٹ جمع کرادی، جس میں انتخابات کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کی تحریک متفقہ طور پر مسترد کر دی
وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں استدعا کی ہے کہ ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرائے جائیں، دہشت گردوں اور شرپسندوں کی جانب سے انتخابی مہم پر حملوں کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں
الیکشن کمیشن نے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
وزارت دفاع نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ قومی، بلوچستان اور سندھ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی انتخابات کرائے جائیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب میں انتخابات کے لیے 17 اپریل تک فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔