وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا، پہلی پرواز کب روانہ ہوگی؟

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی اور سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے تقریباً 1 لاکھ 19 ہزار عازمین حجاز مقدس پہنچائے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی، جن میں 67 ہزار 230 مرد اور 51 ہزار 846 خواتین شامل ہوں گی۔

حج آپریشن کی تفصیلات اور شراکت دار فضائی کمپنیاں

حج آپریشن کے پہلے روز چار پروازیں مدینہ منورہ پہنچانے کے لیے مختص ہیں، جبکہ 4 مئی سے جدہ کیلیے پروازیں شروع ہوں گی۔ مدینہ منورہ کے لیے پہلی لانگ حج پرواز سات مئی کو روانہ ہوگی اور پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 34 روز تک جاری رہے گا، جس میں پہلے 15 روز میں عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ مدینہ کے لیے کل 186 اور جدہ کے لیے 282 پروازیں چلائی جائیں گی۔

حج آپریشن میں پی آئی اے، ائیر بلیو، ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حصہ لیں گی، جبکہ پاکستان کے آٹھ شہروں سے پروازیں روانہ ہوں گی۔ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124، لاہور سے 104، کوئٹہ سے 18، ملتان سے 34، سیالکوٹ سے 26، فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے پانچ حج پروازیں روانہ کی جائیں گی تاکہ تمام عازمین کو آرام دہ اور منظم طریقے سے حجاز مقدس پہنچایا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں