بھارت میں ایک ایسا دلچسپ اور عجیب واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نابینا بھکاری بھیک مانگنے کے لیے کار کے قریب پہنچا تو دیکھا گیا کہ اس کی قمیض پر کیو آر کوڈ پرنٹ تھا۔بھکاری سے بات کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور نے بھکاری کا موبائل فون لے لیا اور QR کوڈ اسکین کرکے رقم آن لائن ٹرانسفر کی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کیو آر کوڈ کا استعمال وقت کی بچت کے لیے کیا جاتا ہے، کیو آر کوڈ کی سہولت مختلف کیفے، فوڈ شاپس اور شاپنگ مالز میں موجود ہے۔
117