اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ،. اسلامی کیلنڈر کا آخری مہینہ شروع ہو چکا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 تاریخ ذوالقد کو ملک کے بیشتر حصوں میں چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں. سعودی عرب میں عید الاضحی 16 جون کو جبکہ یوم عرفات 15 جون کو ہوگی.
ذوالحجہ کا چاند برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا بشمول خلجی ممالک میں بھی دیکھا گیا.سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی ریکارڈ تعداد کے پیش نظر اس سال حج کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں. عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے سڑکوں کو سفید بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 7 جون کو ہوگا۔
103