ہماری ٹیم کامورال بلند،پاکستا ن کیخلاف میچ جیتیں گے،کینیڈین بولر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج کینیڈا کا مقابلہ پاکستان سےہو گا ، ماضی میں پاکستان کے لیے انڈر 19 کھیلنے والے کینیڈین بولر کلیم ثنا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پرانے ساتھی بابر اعظم کی وکٹ لینے کے لیے پر امید ہیں۔میچ سے قبل کینیڈین ٹیم کے فاسٹ بولر کلیم ثناء نے کہا کہ انہیں 2009 میں پاکستان انڈر 19 ٹیم سے منتخب کیا گیا تھا، 2010 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا تھا، بابر اعظم کے ساتھ 8 سال انڈر 16 کرکٹ کھیلی۔

بابر پاکستان میں کھیلے گئے آخری فرسٹ کلاس میچ میں بھی حریف ٹیم میں شامل تھے۔کلیم ثنا کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں پیدا ہوا، لیکن اب میں کینیڈین کھلاڑی ہوں، ورلڈ کپ کے میچ کے لیے پرجوش ہوں، میرے خاندان اور دوست احباب جو پاکستان میں ہیں، ان کی حمایت تقسیم ہو جائے گی، میری فیملی مجھے سپورٹ کرے گی لیکن وہ چاہتے ہیں پاکستان جیتے۔

کینیڈین ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہم نے ورلڈ کپ کے لیے بہت محنت کی ہے، اس وقت کینیڈین ٹیم کا مورال کافی بلند ہے، پاکستان دو میچ ہارنے کے بعد دباؤ میں ہوگا، ہم پاکستان کو ہرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی ورلڈ کپ کھیلنے آئے ہیں اور اچھا کر رہے ہیں، میں نیا بولر ہوں اس لیے میرا ہدف بابر اور رضوان کی وکٹ لینا ہے، بچپن کی دوستی بابر سے مقابلے کی راہ میں نہیں آئے گی۔کلیم ثنا نے کہا کہ بابر اب بھی چار بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca