محکمہ امیگریشن نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کے لوگوں کو کینیا آنے کے لیے اب ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس نئے نظام کے تحت سیاحوں کو الیکٹرانک سفر کی اجازت کے لیے آن لائن درخواست دینے کے ساتھ ساتھ $30 کی فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔لہذا اگر آپ ماسائی مارا میں جنگل سفاری سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں، نیروبی نیشنل پارک کی سیر کرنا چاہتے ہیں یا ناکورو جھیل میں پرندوں کو دیکھنے کے لیے جانا چاہتے ہیں، تو کینیا چلے جائیں، کیونکہ وہاں جانے کے لیے اب ویزا درکار نہیں ہے،
یہ بھی پڑھیں
دنیا کے وہ 8 ممالک جہاں پاکستانی بغیر ویزا قیام کر سکتے ہیں
،کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کچھ عرصہ قبل اس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے کونے کونے سے لوگوں کو کینیا آنے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ کینیا ایک قدرتی جنت تصور کیا جاتا ہے جہاں نیشنل پارکس میں لاتعداد جانوروں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔اس کے ساتھ وہاں کے ساحلی علاقوں کی خوبصورتی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔اس وجہ سے ہر سال لاکھوں سیاح کینیا کا رخ کرتے ہیں اور انہیں بہت سی سہولیات میسر ہیں۔