فلپائن، 2025 کا سب سے خطرناک طوفان،140 افراد ہلاک،ایمرجنسی نافذ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلپائن کے مرکزی علاقوں میں تباہ کن سمندری طوفان "کالمیگی” نے شدید تباہی مچا دی ۔

جس کے نتیجے میں کم از کم 140 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے۔ متعدد علاقے زیرِ آب آگئے اور سیکڑوں مکانات، گاڑیاں اور شپنگ کنٹینرز سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق طوفان کے ساتھ آنے والی 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں نے سیبو سٹی سمیت کئی علاقوں کو شدید متاثر کیا۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے جبکہ متعدد سڑکیں اور پل تباہ ہو گئے۔
حکومتی حکام کے مطابق "کالمیگی” کو سال 2025 کا سب سے خطرناک طوفان قرار دیا گیا ہے۔ صورتحال سنگین ہونے پر صدر مارکوس نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور فوج سمیت تمام امدادی اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق طوفان اپنی تباہی مچانے کے بعد اب ویتنام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ویتنامی حکام نے ہنگامی اقدامات کے تحت دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد فوجی اور ریسکیو اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ شہریوں کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ ائیرپورٹس اور مرکزی شاہراہوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ "کالمیگی” آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جس سے خطے میں انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ امدادی ادارے ممکنہ تباہی کے پیش نظر خوراک، پانی اور ادویات کے ذخائر تیار کر رہے ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں