تاریخ کا سب سے مہنگا ورلڈ کپ میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تاریخ کا مہنگا ترین ورلڈ کپ میلہ آج سے شروع ہوگا۔ ایونٹ میں 32 ٹیموں کے درمیان 64 میچ کھیلے جائیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹبال چیمپئن شپ کا تاج سر کرنے کے لیے دنیا بھر سے 32 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
تقریب کی افتتاحی تقریب میں موسیقی بجائی جائے گی جبکہ آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ تقریب کے بعد ایونٹ کا پہلا افتتاحی میچ میزبان ٹیم قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

فیفا کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 42 ملین ڈالر کی رقم دی جائے گی۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے مطابق رواں سال کے ایونٹ نے اخراجات کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، میگا ایونٹ پر 220 ارب ڈالر سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے۔ قطر میں 6 سے 10 ارب ڈالر کی لاگت سے 64 میچز کے لیے 8 شاندار اسٹیڈیم بنائے گئے ہیں۔

قطر کی انتظامیہ نے اسٹیڈیم کے اندر شراب کی فروخت اور شائقین کے مختصر لباس پہننے پر بھی پابندی عائد کردی ہے جس کے نتیجے میں جرمانہ یا جیل کی سزا ہوگی جب کہ اسٹیڈیم میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر 400 سے 2000 یورو تک جرمانہ ہوگا۔

انتظامیہ نے 15 ہزار جدید خفیہ کیمرے نصب کیے ہیں اور مداحوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم اس سال فیفا ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر رہی لیکن یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کے علاقے سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ‘الریحلہ تمام میچوں میں استعمال کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com