سفاکی کی انتہا،بااثر افراد نے مزدور کے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی،وزیرِاعلیٰ سندھ کا نوٹس

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)روہڑی کے قریب صالح پٹ کے گاؤں میرمہراب ٹالپر میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ایک مزدور کے واحد روزگار کا ذریعہ  اونٹ  کی ٹانگ کاٹ ڈالی، واقعے کے بعد زخمی جانور کئی گھنٹے تک اذیت میں تڑپتا رہا۔

اونٹ کے مالک غلام مصطفی شنبانی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی عمر بروہی، قربان بروہی اور رسول بخش شیخ نے کی، جنہوں نے کسی جواز کے بغیر ان کے جانور کو معذور بنا دیا۔ غلام مصطفی نے بتایا کہ اونٹ ہی ان کی آمدن کا واحد ذریعہ تھا اور اس واقعے سے ان کا پورا خاندان متاثر ہوا ہے۔

اطلاع ملنے پر جنوجی چوکی پولیس موقع پر پہنچی، زخمی جانور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور پھر اسے مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے کندھرا تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے پر وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔