5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھانے والی ماں اعتراف جرم کے باوجود بری

عرب میڈیا کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے ہانا ہتروش کو اپنے 5 سالہ بیٹے کو قتل کرنے اور اس کا گوشت کھانے کے الزام سے بری کردیا جس پر عوام کی جانب سے شدید اعتراض کیا جارہا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں 37 سالہ والدہ کو ذہنی اور نفسیاتی امراض میں مبتلا قرار دیتے ہوئے بری کر دیا اور حکم دیا کہ خاتون کا علاج ماہر نفسیات کی نگرانی میں کرایا جائے۔

مذکورہ خاتون کا تعلق گاؤں کفر ابو شلبی سے ہے اور ابتدائی تفتیش میں ملز مہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یہ جرم اپنے سابق شوہر اور سسرال والوں سے جھگڑے کی وجہ سے کیا۔حنا ہتروش نے اپنے اعترافی بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایسا ایک عالم دین کے کہنے پر کیا تھا۔ عالم دین نے بتایا کہ مجھ پر جادو کیا گیا ہے، جس کا اثر اپنے بیٹے کو قربان کر کے بھگتنا پڑے گا۔

اعتراف جرم کے بعد، خاتون پر منصوبہ بند قتل کا الزام عائد کیا گیا اور استغاثہ نے سزائے موت کا مطالبہ کیا۔تاہم، متضاد بیانات، غیر متضاد تقریر اور رویے میں تیزی سے تبدیلی کی وجہ سے، خاتون کا نفسیاتی معائنہ کیا گیا، جس میں ڈاکٹروں نے اسے شیزوفرینک مریض کے طور پر تشخیص کیا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔