84
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے فیصل آباد، ایم 5 شیرشاہ سے روہڑی تک دھند کے باعث بند ہے۔
موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ٹریفک کے لیے بند ہے، ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک صورتحال بہتر ہونے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز عوام کے تحفظ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کی گئی ہیں، مسافر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔