فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ انڈیا میں ریلیز ہوگی ،بھارتی نیوز ویب کا دعوی

فواد خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں ریلیز کی جائے گی۔

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) انڈین نیوز ویب بالی ووڈ ہنگامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد خان کی فلم
‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ 23 دسمبر کو بھارت میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی نیوز ویب نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بالی ووڈ ہنگامہ کا دعویٰ کیا ہے۔
کہ اگر یہ فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوتی ہے تو اس کا مقابلہ رنویر سنگھ کی فلم ‘سرکس سے ہوگا۔

زی اسٹوڈیو ہندوستان میں ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز پر کام کر رہا ہے۔
حتمی ریلیز کی تاریخ اگلے ہفتے تک سامنے آ جائے گی۔
ایکشن پنجابی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستانی باکس آفس پر صرف ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کما کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ تقریباً 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی۔

اور اس کی تیاری میں پانچ سال کا عرصہ لگا لیکن فلم نے صرف ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنا کمایا۔
یہ فلم 1979 کی فلم ‘مولا جٹ کا ریمیک ہے۔
جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر نے کام کیا

ایکشن پنجابی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں
جبکہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com