اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سکھ رہنما کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کا قتل انتہائی سنگین واقعہ ہے۔ بھارت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ بھارتی حکومت کو اکسایا نہیں جا رہا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں بھارت پر خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور اس معاملے پر ایک بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث نکلا،کینیڈا کا بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم
بھارت نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا کے ایک سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔
کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ ناگر کو رواں برس 18 جون کو برٹش کولمبیا صوبے میں سکھ گرودوارے کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب امریکا نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے۔
محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اس سلسلے میں کینیڈا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ان الزامات پر تشویش پائی جاتی ہے۔ واقعہ کی جامع تحقیقات کرائی جائیں۔ بھارتی حکومت سے تحقیقات میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔