عرب میڈیا کے مطابق وزیر صحت فہد الجلاجیل کو اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ ملا ہے یہ اعزاز سعودی عرب میں قائم ذیابیطس سنٹر کی جانب سے لوگوں کو مسلسل جمع کرنے اور انہیں ذیابیطس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے پر حاصل کیا گیا ۔اس مرکز میں 752 افراد جمع ہوئے اور اس بیماری کے بارے میں آگاہی اور تعلیم دی گئی، وزیر صحت نے مرکز کی کوششوں اور خدمات کو سراہا۔مرکز نے اس خطرناک بیماری کو کم کرنے، کم سے کم پیچیدگیوں والے مریضوں کو علاج فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے وزارت کی حکمت عملی کے ساتھ منسلک کیا۔اس سلسلے میں تیار کی گئی اسکیم میں ہیلتھ کوچنگ، کیس کوآرڈینیٹر پروگرام اور مریضوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ 123 رکنی طبی عملے کی جامع تربیت بھی شامل ہے ۔
152