204
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 146 رہنما ئوں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کر دیئے۔
فہرست میں شامل پی ٹی آئی رہنما ئوں کی تعداد 226 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق تمام افراد کی فہرستیں ایئرپورٹس کے امیگریشن حکام کو فراہم کر دی گئی ہیں، فہرست میں نام پولیس، نیب اور محکمہ اینٹی کرپشن کی پوسٹوں پر ڈالے گئے ہیں۔
نو فلائی لسٹ میں شامل افراد کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی، مذکورہ افراد کو بیرون ملک جانے کے لیے ایک بار ب وزارت داخلہ کی اجازت لینا ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما ئوں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے تھے، یہ نام سفارش پر 9 مئی کو ہونے والے جلائو گھیرائو کے واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں شامل کیے گئے ہیں۔