اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)26ویں آئینی ترمیم کے تحت سپریم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے دو ناموں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے حتمی شکل دی گئی ہے۔.
بلاول بھٹو زرداری کا نام حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے لیے قومی اسمبلی سے سامنے آیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن میں قومی اسمبلی کی اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے۔.
سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کل سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو نام بھیجیں گے۔.
دوسری جانب سینیٹ سے مسلم لیگ ن کے عرفان صدیقی اور اپوزیشن کے شبلی فراز جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوں گے۔.
آرٹیکل 175A کے تحت 13 رکنی سپریم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کی جائے گی، سپریم جوڈیشل کمیشن آئینی بنچ بنائے گا اور سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کا تقرر کرے گا۔.
27