جی 20 اجلاس، کون کون سے ممالک شرکت نہیں کرینگے ؟ نام سامنے آگئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کی جانب سے سری نگر میں بلائے گئے جی 20 ممالک کے اجلاس میں چین اور ترکی کے شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

22سے 24 مئی تک مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں بھارت کی جانب سے بلائے جانے والے جی ٹوئنٹی ممالک کے سیاحت سے متعلق اجلاس میں چین اور ترکی کے شرکت نہ کرنے کا امکان ہے، سعودی عرب اور انڈونیشیا بھی غیر حاضر رہ سکتے ہیں۔

بھارت نے سری نگر میں یہ اجلاس دنیا کو دکھانے کے لیے بلایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات ٹھیک ہیں۔ 5 اگست 2019 کو یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی ریاست کا درجہ ختم کرنے کے بعد بین الاقوامی سطح پر یہ بھارت کا پہلا سفارتی اقدام ہے۔ پاکستان نے دوست ممالک سے بھی رابطے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جی 20 اجلاس،مقبوضہ کشمیر کو قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا

جی 20  ممالک دنیا کے جی ڈی پی کا 80% والے ممالک کا ایک بلاک ہیں۔ بھارت کی جانب سے یہ اجلاس سری نگر میں بلانے کے بعد بیشتر ممالک نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس میٹنگ میں جو ممالک شرکت کریں گے ان میں سے زیادہ تر دہلی میں مقیم سفارتی اہلکار شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں

جی 20 اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہوسکا

اجلاس میں کون کون سے ممالک نہیں آرہے، اس بارے میں دفتر خارجہ نے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی تاہم بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے اپنے ٹوئٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس میں چین اور ترکی شرکت کریں گے۔ ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب اور انڈونیشیا نہیں آئیں گے۔ بھارتی حکومت یہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com