اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گینگ آف فائیو کی اگلی نسل بھی آنکھیں دکھا رہی ہے، چوری اور سینہ زوری
شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے الیکشن نے ثابت کر دیا کہ یہ بھاگ جائیں گے، تمام راستے اس عدالت سے نکلیں گے، ملک کو لوٹ کر کھا گئے، اب کہہ رہے ہیں ججوں پر مقدمات بنائیں۔ .
انہوں نے کہا کہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ایک ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، ان چوروں کے تابوت اسی سپریم کورٹ سے نکلیں گے، آئین و قانون کا فیصلہ اسی عمارت سے آئے گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کامیاب ہے، گرفتاری زیادہ آسان ہے، میں نے گرفتار دی تھی، میں دوبارہ سسرال جانے کو تیار ہوں، ایک وقت میں قائداعظم بھی کانگریس میں تھے
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف اپنے کیسز حل کرنے آئے ہیں، چور، ڈاکو اور لٹیرے بنچ بنا رہے ہیں۔ یہ چیف جسٹس کا فیصلہ ہے کہ کون سا بنچ بننا ہے
شیخ رشید نے کہا کہ رواں ہفتے ایک کروڑ بیرون ملک مقیم لوگوں کو ووٹ کا حق مل جائے گا
سابق وزیر نے مزید کہا کہ قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا،