قوم نے نواز شریف کویکسر مسترد کر دیا، پی ٹی آئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کی لوٹ مار کی داستانیں کئی دہائیوں سے عوام میں موجود ہیں۔ترجمان نے کہا کہ خود کو این آر او کا لیڈر کہنے والے نواز شریف ڈیل اور گارنٹی کا مجموعہ ہے، ریاستی پناہ میں عدالتوں سے خصوصی معافی حاصل کرنا بھی انہیں بے گناہ ثابت نہیں کر سکتا۔پی ٹی آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز حکومت میں معاشی سروے میں پی ٹی آئی کی معاشی کارکردگی کو تسلیم کیا گیا، شہباز شریف کی 17 ماہ کی حکومت میں معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جسٹس شوکت صدیقی کو جنرل فیض حمید نے کہا تھا کہ جب نواز شریف جیل سے باہر آئے تو دو سال کی . محنت رائیگاں جائے گی، ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ میں کہا گیا کہ انہیں اندر رکھا جائے، عمران خان کو لانا ہے، چوروں کو چور کہنے والے خود سب سے بڑے چور ہیں۔انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کا کیس تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے، اس سکینڈل کا سب سے بڑا ثبوت کابینہ سے سربمہر لفافے کی منظوری ہے، اتنی بڑی ہیرا پھیری اور ڈکیتی کی گئی، تم 60 ارب روپے کھا جائو گے تو مہنگائی کیسے رکے گی ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com