وطن کے دفاع میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی،شہباز شریف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

وزیراعظم نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 1971 کی جنگ میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ 1971 میں واہگہ بارڈر پر مثالی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر دشمن کو پسپا کرتے رہے۔ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے دشمن کی طاقت اور عددی برتری کے نشے کو تہس نہس کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید فرض شناسی اور جذبہ حب الوطنی کی سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے جنہوں نے وطن عزیز کو دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھا۔ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی وطن سے وابستگی اور دفاع وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے کا جذبہ نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔ پاکستانی قوم دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا