قوم شہدا کی خدمات کو فراموش نہیں کرے گی ،بابر اعظم کا یوم شہدا پر پیغام

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یوم شہدا پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بابر اعظم نے تمام پاکستانی عوام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے ہر پاکستانی پیار کرتا ہے، پاکستانی عوام شہدا کی خدمات کو کبھی نہیں بھولے۔ . اور نہیں بھولیں گے، آئیے سب مل کر پاکستان کی کامیابی کا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم شہدائے پاکستان منایا جا رہا ہے جس میں قوم شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ یوم شہدا پاکستان کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پاک فضائیہ، پاک بحریہ کے سربراہان، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com