قومی اسمبلی نے الیکشن کیلئے21 ارب روپے دینے کا بل مسترد کر دیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی اسمبلی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے دینے کا بل مسترد کر دیا۔

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے لیے 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم کرنے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو 11 اپریل تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم فنڈز فراہم نہیں کیے جا سکے۔

اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکر ٹری خزانہ، سیکر ٹری الیکشن کمیشن اور گورنر اسٹیٹ بینک کو اپنے چیمبر میں طلب کرلیا۔

آج سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے صدر اور وزیراعظم سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر د ئیے ہیں۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ قومی اسمبلی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی اخراجات کے لیے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم کرنے کا بل مسترد کر دیا ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے بل کو مسترد کر دیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca