قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کی تحریک متفقہ طور پر مسترد کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قومی اسمبلی نے پنجاب میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کی تحریک متفقہ طور پر مسترد کر دی۔

سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں  اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ کی طرف سے بھیجی گئی سمری بطور تحریک ایوان میں پیش کی۔

عدالت کی حکم عدولی ،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہیں کئے

قائمہ کمیٹی نے قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز جاری نہ کرنے کی سفارش کی تھی۔
اجلاس کے دوران وزیر قانون نذیر تارڑ نے 12 ارب روپے کے انتخابی فنڈز سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی اور کابینہ کی منظوری کے بعد اس کے اجراء سے متعلق ضمنی گرانٹ کی تجویز پیش کی
وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا کہ ایوان نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات سے متعلق قرارداد منظور کی ہے، کسی ایک شخص کی انا کی تسکین کے لیے الگ الیکشن نہیں کرائے جا سکتے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ فنڈز مختص کرنا اسٹیٹ بینک کا کام نہیں ہے۔ معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com