اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ کے پی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی اور مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور نے بطور وزیر اعلیٰ صوبے اور پارٹی کا نقطہ نظر پیش کیا، عمر ایوب نے کہا کہ ملک خراب صورتحال کا شکار ہے، حکومت اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑا فاصلہ ہے، ہم اس جمہوریت کی خاطر ایک ساتھ بیٹھے ہیں ، ہم جے یو آئی کے ساتھ بات چیت میں بہت آگے آئے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی مولانا بھی گرینڈ الائنس کا حصہ بن جائیں گے۔صحافی نے پوچھا کہ اگر حکومت تحریک سے پہلے مذاکرات کی پیشکش کرتی تو کیا وہ قبول کر لیتے۔ اس پر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے پاس کیا اختیار ہے؟ پچھلی بات چیت میں حکومت کہتی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کر سکتے۔. ہم پہلے بھی بات چیت کر چکے ہیں، لیکن ان کے پاس کیا ہے؟”