قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم منظور،نیا مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیا جائیگا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)قومی اسمبلی نے بدھ کو 27ویں آئینی ترمیم اور اس میں شامل اضافی ترامیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کر دیا ترمیم کے حق میں 234 ووٹ ڈالے گئے آج نیا مسودہ سینیٹ میں پیش کیا جائیگا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ سے منظور شدہ ترمیم میں چھ اضافی ترامیم پیش کیں جو قومی اسمبلی نے بھی منظور کر لی ہیں۔

ترمیم کے تحت آرٹیکل 6 کی شق 2اے میں ترامیم کر کے عدالت عظمی، عدالت عالیہ اور وفاقی آئینی عدالت کو شامل کیا گیا ہے۔
آرٹیکل 10 سمیت دیگر پانچ آئینی ترامیم میں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کو بھی شامل کیا گیا ہے نئے قواعد کے مطابق چیف جسٹس آئینی عدالت اور سپریم کورٹ میں سے سینیئر ترین جج ہوں گے اور وہ صدر مملکت، چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل سے حلف لینے کے مجاز ہوں گے
۔27ویں ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی جس کے ججز کی تقریباً تین سالہ مدت اور عمر کی حد 68 سال ہوگی۔

یہ خبربھی پڑھیں :ستائیسویں آئینی ترمیم کی سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کا شدید رد عمل
عدالت میں چاروں صوبوں سے مساوی نمائندگی ہوگی اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے کم از کم ایک جج بھی آئینی عدالت میں شامل ہوگا عدالتی ڈھانچے میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل نو کی گئی آرٹیکل 184 کے تحت سوموٹو اختیار ختم کیا گیا اور ججز کے تبادلے کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔
ترمیم کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، ایوان سے واک آؤٹ کیا اور حکومت پر آئین شکنی اور عدلیہ کو دبانے کے الزامات عائد کیے۔ اپوزیشن نے ترمیم کو جمہوریت اور عدلیہ کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف قرار دیا۔
وزیر قانون نے کہا کہ آرٹیکل 239 کے تحت آئین میں ترامیم کا اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہے اور آئینی
عدالت کو آئین دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں ہوگا۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل دوبارہ سینیٹ کو بھیجا جائے گا تاکہ حتمی قانونی عمل مکمل ہو سکے۔
یہ تاریخی ترمیم پاکستان میں عدلیہ کے ڈھانچے اور اختیارات میں اہم تبدیلی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جس کے تحت وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے آئینی استحکام کو مزید مضبوط بنانے کی توقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں