نئی انسٹاگرام ایپ 6 جولائی کو لانچ ہوگی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایلون مسک نے ٹوئٹر میں کئی تبدیلیاں کی ہیں جن کے لیے بہت سے صارفین متبادل سروس کی تلاش میں ہیں۔

تھریڈز ایپ کو انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا اور 4 جولائی کو ایپل کے ایپ اسٹور میں اس پریویو جاری کیا گیا ۔

میٹا کی جانب سے ایپ کے آغاز کے لیے ایک کاؤنٹ ڈاؤن ویب سائٹ بھی بنائی گئی ہے۔ٹوئٹر میں کی گئی نئی ڈرامائی تبدیلیوں سے صارفین کس حد تک متاثر ہوں گے؟ایپ کے پریویو میں بتایا گیا ہے کہ تھریڈز ایک ایسی جگہ ہے جہاں کمیونٹیز ہر قسم کے موضوعات پر بات کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹا گرام میٹا کمپنی نے پبلک ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کر دی

کمپنی کے مطابق، آپ اپنی دلچسپی کی پیروی کر سکتے ہیں یا اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں سے براہ راست جڑ سکتے ہیں۔اسکرین شاٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صارفین تھریڈز میں لاگ ان کرنے کے لیے انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے۔ایپ کا یوزر انٹرفیس ٹویٹر سے بہت ملتا جلتا نظر آتا ہے اور دوبارہ پوسٹ کرنا، پسند کرنا اور دیگر فیچرز ایلون مسک کی ملکیت والی سروس سے کافی ملتی جلتی ہیں۔

مزید پڑھیں

انسٹاگرام کا دوسروں کی ریلز ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب میٹا تھریڈز نامی ایپ متعارف کروا رہا ہے۔اس سے قبل 2019 میں اسنیپ چیٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے اسی نام کی ایک ایپ متعارف کرائی گئی تھی لیکن بعد میں اسے ختم کر دیا گیا تھا۔ٹویٹر کے متبادل کے طور پر متعدد ایپس ابھری ہیں، جن میں بلیو اسکائی اور مستوڈن قابل ذکر نام ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com