اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کی لبرل پارٹی آف کینیڈا نے مارک کارنی کو 85.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ۔
یہ نھی پڑھیں
مارک کارنی کینیڈا کے وزیراعظم کیلئے فیورٹ قرار
مارک کارنی آنے والے دنوں میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے۔مارک کارنی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کینیڈا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی ہمارے وسائل، زمین، پانی اور ہمارا ملک چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ صدر ٹرمپ کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے سکتا۔یاد رہے کہ جنوری میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ حکمران لبرل پارٹی کی جانب سے نیا لیڈر منتخب کرنے کے بعد وہ استعفیٰ دے دیں گے۔53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس کے بعد سے مسلسل دو انتخابات جیت چکے ہیں۔