ایف اے ٹی ایف کے ایک اہم اور بنیادی مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے تمام جنرل پوسٹ آفسز اور پوسٹ آفسز نے منی آرڈر مینوئل سسٹم ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ایک نیا منی آرڈر ڈیجیٹل سسٹم شروع کر دیا ہے، جو اس ماہ نافذ ہو جائےگا
اس وقت پوسٹ آفسز کا منی آرڈر سسٹم مکمل طور پر خفیہ ہے، کوئی نہیں جانتا کہ کون کس کو رقم بھیجتا ہے، تاہم نئے ڈیجیٹل سسٹم سے تمام منی آرڈرز اسٹیٹ بینک سمیت تمام ضروری اداروں سے منسلک ہو جائیں گے۔
منی آرڈر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، اس مقصد کے لیے پوسٹ آفسز میں کمپیوٹرائزڈ اور بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔
73